کشمیری 5 اگست کو”یوم استحصال کشمیر“ منائیں، حریت کانفرنس

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام، آزادی پسند تنظیموں اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے 5 اگست کو ”یوم استحصال کشمیر“ منانے کی اپیل کی ہے۔ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے 5اگست2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کی شناخت اور پہچان پر ایک سنگین وار کیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہاکہ  بھارت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے زمینی حقائق تسلیم کرے، 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لے اور مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ ختم اور تمام کشمیری نظر بندوں کو رہا کرکے تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے ماحول کے سازگار بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 مودی حکومت نے غرباء کیلئے زندگی انتہائی مشکل بنا دی ہے،نیشنل کانفرنس

Fri Jul 26 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کشمیریوں کی بنیادی ضروریات نظر انداز کرنے پر بی جے پی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نیشنل کانفرنس کے رہنما اجے کمار سدھوترا نے جموں میں ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بجلی کی مسلسل بندش اور پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار […]