پشاور(پی پی آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت عوام و سکیورٹی اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عطا تارڑ کے بیانات بذات خود تضادات کا مجموعہ ہیں، عطا تارڑ پہلے غلط بیانی کرتے ہیں اور بعد میں صفائی پیش کرتے ہیں۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امیر مقام تو ڈرکی وجہ سے اپنے علاقے میں نہیں آ سکتے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ سازشی ٹولہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی اس وقتسب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن چکی ہے۔
Next Post
سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
Sat Jul 27 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف […]