سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد(پی پی آئی)سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق جے آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد، نوٹیفکیشن جاری

Sat Jul 27 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے تمام شہروں میں کوڑا ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، صوبائی کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ نے کوڑا ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوڑاٹیکس، دیہاتی شہری علاقوں کے رہائشی افراد […]