آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب آرٹس کونسل کے تحت جشن آزادی فلوٹس کی تیاری شروع

راولپنڈی(پی پی آئی)پنجاب آرٹس کونسل کے تحت جشن آزادی فلوٹس کی تیاری شروع ہے،اس ضمن میں پنجاب آرٹس کونسل کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس ممبر پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔پی پی آئی کے مطابق  شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی فلوٹس کی تیاری کے لیے چیف منسٹر پنجاب مریم نواز نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔فلوٹس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح،شاعر مشرق علامہ اقبال اور مادر ملت فاطمہ جنا ح کے مجسمے بھی فلوٹ کا حصہ ہوں گے۔ غلام صغیر شاہد کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹس کونسل 2 فلوٹس تیار کر رہی ہے۔ایک فلوٹ جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا راولپنڈی سے لاہور تک کا سفر طے کرے گا جبکہ دوسرا فلوٹ ڈیرہ غازی خان سے ملتان تک صوبے کے شہریوں کو محظوظ کرے گا۔