نیویارک(پی پی آئی)اقوام متحدہ نے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں میں تیزی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال بچوں کی عالمی ویکسینیشن کا عمل رکنے سے 27لاکھ بچے ویکسین سے محروم ہوگئے تھے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کابچوں کا فنڈ (یونیسف) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سمیت کئی ممالک میں ویکسین کی کم کوریج کی وجہ سے خسرہ کی وبا میں اضافہ ہورہا ہے۔