ریاض/اسلام آباد(پی پی آئی) شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود انتقال کرگئے۔پی پی آئی کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آلسعود کی وفات پر سعودی فرمانروا، خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز آلسعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے افسوس کا اظہار کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی مرحوم شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آلسعود کو جوارِ رحمت میں جگہ دے۔