آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اسماعیل ہنیہ کی شہادت بھی ملت  اسلامیہ کا نقصان ہے: محمدحسین محنتی

کراچی(پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمدحسین محنتی نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی تہران میں اسرائیلی حملے میں المناک شہادت کے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  ایک بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پوری امت کے رہنما تھے ان کی شہادت بھی پوری امت کا نقصان ہے وہ ایک فرد نہیں بلکہ تحریک تھے،ان کا خون رائگاں نہیں جائے گا۔اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی،واقعہ ایرانی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ فلسطین کا ہر بچہ شیخ احمد یاسین اور اسماعیل ہانیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غاصب،جارح یہودی ریاست کیخلاف خون کے آخری قطرے تک ارض مقدس کی آزادی کیلئے لڑائی جاری رکھے گا بے شک اسماعیل ہنیہ شہید ہوچکے ہیں، لیکن آزادی کی یہ تحریک جاری رہے گی اور اسرائیلی مظالم کے خاتمے تک فلسطینی عوام پیچھے نہیں ہٹیں گے، تمام تر مظالم کے باوجود فلسطینیوں کے آہنی عزم کو شکست نہیں دی جاسکتی۔