جسٹس نانواتی کمیشن نے گودھرا فسادات کی رپورٹ جمع کرادی

احمدآباد:جسٹس نانواتی کمیشن نے بارہ سال قبل گجرات میں مسلمانوں کو زندہ جلائے جانے کی رپورٹ گجرات کے وزیراعلیٰ آنندیبن پٹیل کے حوالے کردی۔ جسٹس نانواتی نے کہا کہ حتمی رپورٹ تیار ہے اسے کچھ دنوں میںجمع کرادیا جائے گا۔ نانواتی کمیشن نے رپورٹ کی تیاری میں 24مرتبہ توسیع کی تھی جبکہ آخری بار 31اکتوبر کواضافی وقت لیا گیاتھا۔کمیشن میں جسٹس نانواتی کے علاوہ اکشے مہتا شامل تھے۔ 2008میں انکوائرپینل نے گودھرا فسادات کے حوالے سے ایک رپورٹ جمع کرادی تھی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ریل کو جلانے کا واقعہ ایک منصوبہ بندی کے مطابق کیا گیا تھا۔27فروری2002کو مسلمانوں کو زندہ جلادیے جانے پرپورے بھارت میں فسادات برپاہوگئے تھے جس کے بعد3مارچ 2002کو گجرات حکومت نے ایک کمیشن قائم کیا جس میں جسٹس کے جی شاہ بھی شامل تھے،2008میں جسٹس شاہ کی وفات کے بعد اکشے مہتا کو کمیشن کا حصہ بنایاگیاتھا۔رپورٹ کے مندرجات کوابھی تک عام نہیں کیا گیا ہے۔

Next Post

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلاجائے گا

Tue Nov 18 , 2014
کینبرا:آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا رتیسرامیچ آج19نومبرکو کینبرا میں کھیلاجائے گا۔سیریز 1-1سے برابر ہے ۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو32رنزسے شکست دے دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرے ون دے میں آسٹریلیا کے خلاف تین وکٹوںسے کامیابی حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے اپنے میچوں […]