اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاور سیکٹرمیں اسٹرکچرل ریفارمز پر عملدرآمد کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی ہے نوٹی فی کیشن کے مطابقوفاقی وزیر توانائی اویس لغاری 8 رکنی ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی محمدعلی ٹاسک فورس کیکو چیئرمین ہوں گے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل محمدظفر اقبال ٹاسک فورس میں نیشنل کوآرڈینیٹر جبکہ ذکریا علی شاہ کمیٹی ممبر ہوں گے۔