ڈھاکہ(پی پی آئی)بنگلا دیش میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کمروں تک محدود رہیں۔ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف بنگلا دیش اتھارٹیز سے بھی رابطہ میں ہیں بنگلا د یش میں زیر تعلیم 144 طلبہ میں سے ایک تہائی پہلے ہی پاکستان جا چکے ہیں۔