ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ والے صرف تنخواہیں لے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ والے صرف تنخواہیں لے رہے ہیں، وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ سائبر کرائم ونگ بند کردیں۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایف آئی کو یہ نہیں پتا چلا کہ مبینہ جعلی ویڈیو پہلے فیس بک پر اپلوڈ کی گئی تھی جبکہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ویڈیو پہلے ’ایکس‘ پر چلائی گئی۔عظمی ایف آئی اے والے ابھی تک کسی فیس بک اکاؤنٹ کو ٹریس نہیں کرسکے۔ آج مجھے عدالت میں رونا آگیا، تاریخ پر تاریخ دی جاتی ہے، سارے کام چھوڑ کر عدالت میں تاریخ پر آتی ہوں۔انہوں نے کہامیرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹس اپلوڈ کی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک بات تو طے ہے کہ میں اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عالمی بینک پاکستان کو 8 ارب، 70 کروڑ ڈالر کا قرض دینے پر رضامند

Mon Aug 5 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)عالمی بینک نے اگلے 5 سال کے دوران پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض  دینے پر رضامند ی ظاہر کی ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے ملنے والے فنڈز پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 جاری منصوبوں پر خرچ کے جائیں گے، جن کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ […]