عالمی بینک پاکستان کو 8 ارب، 70 کروڑ ڈالر کا قرض دینے پر رضامند

اسلام آباد(پی پی آئی)عالمی بینک نے اگلے 5 سال کے دوران پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض  دینے پر رضامند ی ظاہر کی ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے ملنے والے فنڈز پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 جاری منصوبوں پر خرچ کے جائیں گے، جن کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے، پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔، ان میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ فیز ون کے لیے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے، سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کے لیے 50 کروڑ ڈالر اور سندھ میں ہاؤسنگ کے منصوبے کے لیے بھی 50 کروڑ ڈالر ملیں گے۔اس کے علاوہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے 46 کروڑ ڈالر، کے پی میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی منصوبے کیلئے 45 کروڑ ڈالر، خیبر پختوانخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے۔ اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر، پنجاب کے دیہات میں فراہمی آب کیلئے 44 کروڑ ڈالر، تربیلا فور توسیعی منصوبے کے لیے  عالمی بنک39 کروڈ ڈالردے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسرائیل, حزب اللہ کشیدگی پر لبنان میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

Mon Aug 5 , 2024
بیروت(پی پی آئی)حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور مشرق وسطی کی بدلتی صورت حال پر لبنان میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کو انتہائی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔متعدد ممالک اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا کہہ چکے ہیں،سیکڑوں پاکستانی ورکرز لبنان میں این جی اوز سے منسلک ہیں البتہ طلبا کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، سفارت […]