بیروت(پی پی آئی)حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور مشرق وسطی کی بدلتی صورت حال پر لبنان میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کو انتہائی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔متعدد ممالک اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا کہہ چکے ہیں،سیکڑوں پاکستانی ورکرز لبنان میں این جی اوز سے منسلک ہیں البتہ طلبا کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، سفارت خانہ کے مطابق وہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہے۔