پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا گرفتار

لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے مقتول کے بیٹے قیوم شاہد کو ٹھوس شواہد پر حراست میں لے لیا ہے۔ قیوم شاہد نے مبینہ طور پر شوٹر کی مدد سے والد کو قتل کروایا۔ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقتول ڈاکٹر شاہد صدیق کی نماز جنازہ بھی قیوم شاہد نے پڑھائی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی موجود تھے، ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے آکر فائرنگ کر دی جبکہ ان کا بیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے پاس موجود تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بنگلا دیش میں تمام پاکستانی محفوظ، طلبہ کو کمروں تک محدود رہنے کا مشورہ

Mon Aug 5 , 2024
ڈھاکہ(پی پی آئی)بنگلا دیش میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کمروں تک محدود رہیں۔ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف بنگلا دیش اتھارٹیز سے بھی رابطہ میں ہیں بنگلا د یش میں زیر […]