لاہور(پی پی آئی)عدالت پیشی کیلئے آئے اسد عمر کو دل کا دورہ،ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سانحہ 9مئی کے مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے لاہور آئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ایمبولینس پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان کے وکیل نے بتایا ہے کہ اسد عمر کو کمرہ عدالت میں دل کی تکلیف ہوئی،اسد عمر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔