خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تحصیل مئیر اور چیئرمین کا اعزازیہ 100 فیصد بڑھایا جائے گا جبکہ تحصیل مئیر کا اعزازیہ 40 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزار کیا جائے گا، محکمہ خزانہ کے مطابق نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل چیئرمین کا اعزازیہ 20 ہزارسے بڑھا کر 30 ہزار تک کیا جائیگا۔خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ منتخب نمائندوں کی اجرت اور الاؤنس رولز 2022 میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شہر قائدکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

Tue Aug 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقوں میں جنوب مغربی سمت سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔بدھ کے روز دادو، لاڑکانہ، سکھر اور قمبر شہداد کوٹ میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ میں 11 اگست سے بارشوں کا نیا سپیل بھی آنے […]