اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کیخلاف اسلحہ بر آمدگی، ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔رؤف حسن کی درخواست ضمانت پر سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی، رؤف حسن کے وکلا علی بخاری، علی ظفر اور پراسیکیوٹر راجا نوید میں عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔