کراچی(پی پی آئی)سندھ حکومت نے بس اڈوں کو شہرسے باہر منتقل کرنے اور مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں بس اڈوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ شرجیل میمن نے اس موقع پرکہا تمام بس اڈوں کو کراچی شہر سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے مسافروں کو پرانے بس اڈوں سے نئے ٹرمینل تک پہنچانے کے لیے مفت شٹل سروس 14 اگست سے شروع کی جا رہی ہے۔ شٹل سروس کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اے جناح روڈ اور الکرم اسکوائر سے شروع کی جا رہی ہے۔