انصاف نہیں ملے گا تو یہی ہوگا جو بنگلہ دیش میں ہوا:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(پی پی آئی) عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آئی پی پیز معاہدے مختلف ریٹ پر کئے گئے ہیں،آپ بتائیں آئی پی پیز کے مالک کون ہیں،آپ تمام آئی پی پیز انویسٹرز کے نام سامنے رکھ دیں۔میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ سیاسی عدم استحکام الیکشن چوری کرنے سے آتا ہے،آج ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش میں اقتدار کو طول دینے کیلئے الیکشن چوری کئے گئے،جب انصاف نہیں ملے گا تو یہی ہوگا جو بنگلہ دیش میں ہوا، بنگلہ دیش میں بجلی سستی، معیشت مضبوط اور روزگار کے مواقع ہیں، نوکریوں کا کوٹہ نہ دینے پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو بھاگنا پڑ گیا،چیئرمین عوام پاکستان پارٹی نے کہاکہ کے الیکٹرک نے اپنے مسائل خود پیدا کئے ہیں،کے الیکٹرک پرائیویٹائزڈ ہے وہ اپنے معاملات خود چلاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پشاور ہائیکورٹ نے 10 نئے سول ججز کو تعینات کردیا

Wed Aug 7 , 2024
پشاور(پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے 10 نئے سول ججز کو تعینات کردیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم کی منظوری کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔3 سول ججز پشاور اور 2 مردان میں تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ نوشہرہ، چارسدہ، ہری پور، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں ایک، ایک سول جج کا تقرر کیا گیا ہے۔