آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ: برونائی، کینیڈا،ساؤتھ افریقا اور بیلجئیم  میں نئے سفیروں کا تقرر

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سیکرٹری خارجہ اور کئی ممالک میں سفیروں کی منظوری دے دی ہے۔ یورپی یونین میں سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی۔جانباز خان برونائی میں اور محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔کویت میں تعینات ملک فاروق ساؤتھ افریقا میں نیز فیصل نیاز ترمذی بیلجئیم اور یورپی یونین میں نئے سفیر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 انصاف نہیں ملے گا تو یہی ہوگا جو بنگلہ دیش میں ہوا:شاہد خاقان عباسی

Wed Aug 7 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آئی پی پیز معاہدے مختلف ریٹ پر کئے گئے ہیں،آپ بتائیں آئی پی پیز کے مالک کون ہیں،آپ تمام آئی پی پیز انویسٹرز کے نام سامنے رکھ دیں۔میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ سیاسی عدم استحکام الیکشن چوری کرنے سے آتا […]