لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،لاہور ہائیکورٹ میں ایم این اے حاجی امتیاز احمد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے حاجی امتیاز کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی،آئی جی ڈاکٹر عثمان انور عدالت پیش ہوئے،آئی جی پنجاب نے کہاکہ مغوی کی بازیابی کیلئے ٹیمیں کام کررہی ہیں،جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ یہ پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مغوی کو بازیاب کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں، درخواست کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔