کراچی(پی پی آئی)تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو کا سلسلسہ جاری ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔ اس سے قبل کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی بھی دیکھی گئی تاہم طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔واضح رہے کہ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ہوا تھا۔