شہباز شریف، مریم نواز یہ سب کدھر بھاگیں گے؟:عمر ایوب

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ نئے الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے، کسی سے بھی مذاکرات نہیں ہو رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل جمہوریت کیخلاف ڈرون حملہ اور پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے اس ایکٹ کو ہر جگہ چلینج کریں گے۔ یہ قانون اور آئین کے مکمل منافی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ شہباز شریف، مریم نواز یہ سب لوگ کدھر بھاگیں گے؟ حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں لیکن ادھر سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

Wed Aug 7 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ سے تحریک انصاف  کی رہنماعالیہ حمزہ کو بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ کے شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک کسی […]