کوئٹہ(پی پی آئی) پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار دو پروازیں کوئٹہ سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی۔ جنرل منیجر سیلز محمد شفیق نے کہا کہ پہلی پرواز پی کے 767 سے 141 عازمین عمرہ کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہوئی،پروازوں سے سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت ہو گی،پہلی پرواز کے عازمین عمرہ کوگورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل، جنرل مینجر سیلز پی آئی اے محمد شفیق نے رخصت کیا۔