لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ سے تحریک انصاف کی رہنماعالیہ حمزہ کو بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ کے شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائیں۔عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ کوئی بھی ایجنسی عالیہ حمزہ کو ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرے گی۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔