کراچی(پی پی آئی)کراچی انتظامیہ نے شہر میں پیشہ ور گداگروں کے خلا ف کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسسٹٹ کمشنر نے پولیس کی مدد سے بوٹ بیسن، مائی کلاچی پھاٹک اور آفیسرز کلب سے بارہ پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کر دیا۔ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف راجپوت نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک سگنلز،تفریحی مقامات اور بازاروں سمیت مختلف مقامات پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کریں۔