اسلام آباد(پی پی آئی)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیے جانے پر ایوان کی گیلری میں موجود سعودی وفد میں شامل مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیراور دیگر سے معذرت کی ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے سیشن جاری تھا اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کوٹہ سسٹم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا تو حزب اختلاف کی جانب سے نعرے بازی کی گئی اور ایوان میں ایک شور برپا ہوگیا۔بلاول بھٹو زرداری کی تقریر ختم ہونے کے بعد مصطفیٰ کمال نے جوابی تنقید کی اور پھر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مائیک سنبھالا۔انہوں نے گیلری میں سعودی وفد کی موجودگی میں پاک،سعودی تعلقات اور مسلم دنیا کے مسائل پر دونوں ممالک کی مشترکہ کوشش کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسجد نبوی کی امام ہمارے امام ہیں، ان روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، ہمیں اپنے داخلی معاملات کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جو ماحول ایوان میں پیدا ہوا میں بحثیت رکن ایوان سعودی وفد اور ان کے مہمان سے معذرت کرتا ہوں۔