ارشد ندیم نے اپنی محنت سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا: شیری رحمٰن

کراچی(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ ایک بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کیلئے تاریخی ہے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ارشد نے 32 سال بعد ایک بار پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔شیری رحمٰن نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں، ان کی اس کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قومی اسمبلی میں شور شرابہ پر مولانا فضل الرحمان کی سعودی وفد سے معذرت

Fri Aug 9 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیے جانے پر ایوان کی گیلری میں موجود سعودی وفد میں شامل مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیراور دیگر سے معذرت کی ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے سیشن جاری تھا اور بلاول بھٹو زرداری […]