اسلام آباد(پی پی آئی)انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد نے سابق ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کا پولیس پر حملہ کرنے کے لیے ساتھیوں کی معاونت کرنے کے کیس میں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔علی وزیر کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کی عدالت پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر راجا نوید، وکیل صفائی مصدق عزیز بھی عدالت پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے علی وزیر کے مزید 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا موبائل فون برآمد کرنا ہے، مزید تفتیش کرنی ہے،۔بعدازاں عدالت نے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔