کراچی (پی پی آئی) گلوبل عافیہ موومنٹ کی جانب سے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پرمنگل13 اگست کی شب 10بجے فائیواسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد پر ”فری عافیہ -یوم آزادی ریلی“کا انعقاد کیا جائے گا۔ عافیہ موومنٹ میڈیا سیل کے مطابق گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہدایات پراس سال بھی یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔اس ریلی کی بنیادی تھیم ”آزادی کو عزت دو… بیٹی کو رہا کراؤ“ ہے۔یوم آزادی کی شب شہر کے مختلف علاقوں سے ”فری عافیہ -یوم آزادی ریلی“کے شرکائفائیو اسٹار چورنگی پر جمع ہوں گے، ٹھیک بارہ بجے قومی ترانہ پڑھا جائے گا اور ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے گا۔