لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی شوکت خانم اسپتال سے دوبارہ چیک کی درخواست منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سائلہ کینسر میں مبتلا ہے شوکت خانم اسپتال سے مختلف ٹیسٹ کروائے ہیں جس کی روشنی میں ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا ہے تاکہ علاج معالجہ شروع ہوسکے۔ عدالت درخواست منظور کرے اور دوبارہ چیک اپ کا حکم دے۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی دوبارہ میڈیکل چیک اپ کی درخواست منظور کرتے ہوئے یاسمین راشد کا شوکت خانم سے چیک کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔