دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، چھوٹے بڑے گاوں زیر آب

کراچی(پی پی آئی)اندرون سندھ مون سون کی بارشوں کے بعد ایک بار پھر سیلابی صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔دریائے سندھ سے متصل کچے کے علاقے اور سمندر کنارے آباد چھوٹے بڑے گاوں زیر آب آ رہے ہیں اور لوگوں کو ان مقامات سے نقل مکانی کے لیے کہا جا رہا ہے۔پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے بھی موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا چکا ہے۔سمندر کو دریائے سندھ سے ملانے والے علاقوں کیٹی بندر، میرپور ساکرو، گھارو، گاڑھو، ٹھٹہ، سجاول اور کوٹری سمیت مختلف علاقوں میں رہنے والوں نے سیلاب سے بچاوکے اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پورا پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر باہر نکلے گا: حماد اظہر

Thu Aug 8 , 2024
لاہور (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پورا پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر ہر جگہ باہر نکلے گا، اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا بھی ناگزیر ہے، پنجاب کی تمام قیادت، اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر اور تنظیم اس حوالے سے تیار ہے۔  ایک بیان میں انہوں […]