یاسمین راشد و دیگر کیخلاف درج 9 مئی مقدمات کا ریکارڈ طلب

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف واقعات میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، شاہ محمود قریشی و دیگر کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ و دیگر کی ضمانت بعد ازگرفتار کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوشن کو ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جس پر پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور کنٹینر نذر آتش کرنے سمیت مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت پارلیمان کو عدلیہ کے مدمقابل لانے سے اجتناب کرے: اسد قیصر

Thu Aug 8 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصرنے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل عدلیہ کی آزادی پر شب خون اسے مسترد کرتے ہیں۔الیکشن ایکٹ ترمیم پر اسد قیصر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت پارلیمان کو عدلیہ کے مدمقابل لانے سے اجتناب کرے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد […]