اے این ایف کی کارروائیاں، 188 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے 6 کارروائیوں میں 188 کلو منشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ملتان،پشاور، گجرات، اسلام آباداور لاہور میں کی گئیں۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 134کلو400 گرام چرس،52  کلو800گرام  افیون برآمد کی گئی، کارروائی کے دوران 800 گرام آئس بھی پکڑی گئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یاسمین راشد و دیگر کیخلاف درج 9 مئی مقدمات کا ریکارڈ طلب

Thu Aug 8 , 2024
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف واقعات میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، شاہ محمود قریشی و دیگر کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین […]