حکومت پارلیمان کو عدلیہ کے مدمقابل لانے سے اجتناب کرے: اسد قیصر

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصرنے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل عدلیہ کی آزادی پر شب خون اسے مسترد کرتے ہیں۔الیکشن ایکٹ ترمیم پر اسد قیصر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت پارلیمان کو عدلیہ کے مدمقابل لانے سے اجتناب کرے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو روکنے کے لیے سادہ اکثریت سے ترمیم آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین اداروں کے درمیان تقسیم اور اختیارات واضح کرتا ہے، پارلیمان اور عدلیہ کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ ملازمت میں توسیع کی کوشش عدلیہ کو متنازعہ اور اس اہم عہدے کی تذلیل کرنے کے مترادف ہیں۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ ملازمت میں توسیع کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے فوری طور پر سینئر ترین جج کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جموں کشمیرمیں لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل انجنئیر غلام رسول ڈار کے چھوٹے بیٹے انجنئیر فہد ڈار انتقال کر گئے

Thu Aug 8 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوض جموں کشمیرمیں لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل انجنئیر غلام رسول ڈار عیدی کے چھوٹے بیٹے انجنئیر فہد ڈار المعروف فہیدی سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث دار فانی سے کوچ کر گئے۔فہد ڈار محلہ کی مسجد میں نماز بھی پڑھاتے رہے اور کرکٹ کے بہترین کھلاڑی بھی تھے، نماز جنازہ میں بھاری بھر […]