سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوض جموں کشمیرمیں لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل انجنئیر غلام رسول ڈار عیدی کے چھوٹے بیٹے انجنئیر فہد ڈار المعروف فہیدی سرطان کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث دار فانی سے کوچ کر گئے۔فہد ڈار محلہ کی مسجد میں نماز بھی پڑھاتے رہے اور کرکٹ کے بہترین کھلاڑی بھی تھے، نماز جنازہ میں بھاری بھر لوگوں نے شرکت کی جس کے بعد صنعت نگر کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔لبریشن فرنٹ کے زمہ داران نے سوگواران کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کے لیے جنت نشینی کی دعا کی ہے