اسلام آباد(پی پی آئی)اسٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ کیلئے ایف بی آر نے آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل مذاکرات کئے جو ناکام ہوئے ہوگئے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اسٹیشنری پر ٹیکس میں چھوٹ دینے سے انکار کر دیا۔۔آئی ایم ایف نے واضح کیا کہ اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ تاجروں نے اسٹیشنری پر عائد 14 فیصد سیلزٹیکس کیخلاف ملک گیر ہڑتال کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز کہتے ہیں کہ تعلیم پرظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔