یوٹیلیٹی ا سٹورز پر سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین تک محدود

کراچی(پی پی آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کے لئے اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں متعدد اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہیں، ان میں آٹا عام صارفین کے لئے مارکیٹ کے مقابلے میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 2740روپے فی 20کلوگرام جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1885روپے 86پیسے قیمت ہے۔ اس طرح یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا854روپے مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ ٹوٹا باسمتی چاول 15روپے 92پیسے فی کلوگرام، دال مسور 6روپے 70پیسے فی کلوگرام، چینی 8روپے 25پیسے فی کلوگرام، سپر باسمتی چاول16روپے 30پیسے فی کلوگرام اور سیلا چاول 40روپے 21پیسے فی کلوگرام اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ دال چنا 79روپے 78پیسے فی کلوگرام، گھی من پسند تین روپے 71پیسے فی کلوگرام اور سفید چنا 9روپے5پیسے فی کلوگرام یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستے فروخت ہو رہے ہیں۔ حکومت نے وزیراعظم پیکچ کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی دی ہوئی ہے اور ان کو رعایتی قیمت پر اشیاء فراہم ہورہی ہیں جبکہ عام صارفین کو سبسڈی کی یہ سہولت حاصل نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 عمران این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت نہیں دے گی:فیصل کریم کنڈی

Sat Aug 10 , 2024
صوابی(پی پی آئی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان حکومت سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت انہیں این آر او نہیں دے گی۔ فیصل کریم کنڈی صوابی میں پی پی رہنما بلال شیرپاؤ کی رہائش گاہ پر اُن کے چچا کے انتقال پر تعزیت کیلئے پہنچے،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے […]