عمران این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت نہیں دے گی:فیصل کریم کنڈی

صوابی(پی پی آئی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان حکومت سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت انہیں این آر او نہیں دے گی۔ فیصل کریم کنڈی صوابی میں پی پی رہنما بلال شیرپاؤ کی رہائش گاہ پر اُن کے چچا کے انتقال پر تعزیت کیلئے پہنچے،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ عدالتوں نے ہی عمران کے مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جیت ہے کہ اسد قیصر ہر دوسرے دن ان کے در پر حاضر ہوتے ہیں۔عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے گورنرکا کہنا تھا پی پی عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دے گی، ہمارا ن لیگ سے اتحاد مضبوط ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 یہ سال الیکشن کاہے، کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی: عمر ایوب

Sat Aug 10 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ 2024 الیکشن کا سال ہے، ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ ن اور پی پی پی خلا بنا رہی […]