اسلام آباد(پی پی آئی)اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے بارشوں کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سی ڈی اے کو لیکیج روکنے کیلئے فوری ایکشن کا حکم دیا تو پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں پر پانی کی لیکیج روکنے کے لیے کیمیکل لگا کر واٹر پروف بنایا جارہا ہے۔ائیرکنڈیشن اور دیگر مقاصد کے لیے بچھائے گئے پائپوں کے خلا بھی پرکردئیے گئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی بیسمنٹ، دوسرے اور تیسرے فلور سے بھی پانی زیادہ ٹپکتا ہے۔ چھتیں ٹپکنے کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جگہ جگہ بالٹیاں رکھنا پڑتی تھیں۔