شمالی وزیرستان میں سڑک کو خوارج نے دن دھاڑے اکھاڑ دیا، عوام کومشکلات کا سامنا

شمالی وزیرستان(پی پی آئی) شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے حسو خیل کے قریب ایک سڑک کے ٹکڑے کو خوارج کی جانب سے دن دھاڑے اکھاڑا گیا۔ سڑک کو اکھاڑیجانیکی وجہ سے عام عوام کوشدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس مقام سے سڑک کو اکھاڑا گیا اُس کے قریب کچھ دیہات بھی ہیں اور قوی امکان ہیکہ خوارج انہیں دیہات میں سے کسی مکان سے نکل کرکاروائی  کی اور واپس چھپ گئے۔  واضح رہیکہ شمالی وزیرستان کے عمائدین نیاس بات کی گارنٹی دی تھی کہ خوارج کو ہرقسم کی کاروائی سے روکاجائیگا اورساتھ ہی خوارج سے متعلق گسی بھی خبر کی اطلاع فوراً پاک فوج کو دی جائے گی۔ لیکن افسوس کہ میر علی میں خوارج کی جانب سے 8 اگست 2024 کوہونے والی اس کارروائی کی اطلاع بروقت نہیں دی گئی جس سے کروڑوں کی لاگت سے بنائی گئی سڑک ٹوٹ گئی۔اس واقعے کے رونما ہونے کے بعد قبائلی عمائدین کا جرگہ بلایا گیا جس میں اس مسئلہ کا حل نکالا گیا،اطلاعات کے مطابق مقامی افراد نے جرگے کے بعد سڑک کی مرمت شروع کر دی ہے مسئلے کا حل نہ نکلنے کی صورت میں مقامی افراد نے پاک فوج کو سڑک کے اردگرد آپریشن کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے پراسپیکر سخت برہم

Sat Aug 10 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے بارشوں کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سی ڈی اے کو لیکیج روکنے کیلئے فوری ایکشن کا حکم دیا تو پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں پر پانی کی لیکیج روکنے کے لیے کیمیکل لگا کر واٹر پروف بنایا جارہا ہے۔ائیرکنڈیشن اور دیگر […]