جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 5 کیسز میں شاہ محمود قریشی نے قرآن مجید پر حلف کی استدعا کردی

لاہور(پی پی آئی)تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے 5 کیسز میں شاہ محمود قریشی نے قرآن مجید پر حلف لینے کی استدعا کردی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت میرا اور پراسیکیوشن کا قرآن مجید پر حلف لے، ثبوت گواہوں کو چھوڑیں اب بات قرآن مجید پر حلف پر ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ڈاکٹریاسمین کی ضمانتوں پر بھی فیصلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ یاسمین راشد کینسرکی مریضہ ہیں،ہم اپنی ضمانتیں واپس لے لیتے ہیں، آپ ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانتوں پر فیصلہ کردیں، یاسمین راشد نے کہا کہ میری نہیں سب دوستوں کی ضمانتیں ہونی چاہیں، جج نے ریمارکس دیے کہ میں نے ریکارڈ منگوایا ہے، ریکارڈ پیش نہ کرنے پرتفتیشی افسروں کو متعدد شوکاز نوٹس دئیے، بعد ازاں اے ٹی سی عدالت کے جج خالد ارشد نے کارروائی دو ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شمالی وزیرستان میں سڑک کو خوارج نے دن دھاڑے اکھاڑ دیا، عوام کومشکلات کا سامنا

Sat Aug 10 , 2024
شمالی وزیرستان(پی پی آئی) شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے حسو خیل کے قریب ایک سڑک کے ٹکڑے کو خوارج کی جانب سے دن دھاڑے اکھاڑا گیا۔ سڑک کو اکھاڑیجانیکی وجہ سے عام عوام کوشدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس مقام سے سڑک کو اکھاڑا گیا اُس کے قریب کچھ دیہات بھی ہیں اور قوی امکان ہیکہ خوارج […]