ملک میں 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں،جمہوری سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا۔کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سیغیررسمی گفتگو شاہ محمودقریشی نے کہا کہ 40 سال سے سیاست کررہا ہوں،39سال میں کوئی مقدمہ نہیں ہوا مگر ایک سال میں درجنوں مقدمات بن گئے۔ ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے۔رہنما تحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی حقیقت تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا، کسی کو برالگے یا اچھا،بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہوکر گزر تا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 5 کیسز میں شاہ محمود قریشی نے قرآن مجید پر حلف کی استدعا کردی

Sat Aug 10 , 2024
لاہور(پی پی آئی)تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے 5 کیسز میں شاہ محمود قریشی نے قرآن مجید پر حلف لینے کی استدعا کردی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت میرا اور پراسیکیوشن کا قرآن مجید پر حلف لے، ثبوت گواہوں کو چھوڑیں اب بات قرآن مجید پر حلف پر ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ڈاکٹریاسمین کی […]