ملتان(پی پی آئی) شیخ الاسلام حضرت بہاوالدین زکریاملتانی کا سالانہ تین روزہ عرس اتوار 11اگست صبح دس بجے شروع ہوگا عرس کی تقریبات کا آغاز مزار شریف کے غسل سے ہوگا بعد ازاں سالانہ قومی زکریا کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے علماء کرام خطاب کر یں گے۔ محکمہ اوقاف نے عرس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے زائرین کی رہائش کے لئے محکمہ تعلیم کے 3 کالجزز اور 14سکول جبکہ حج کمپلیکس و محکمہ اوقاف کے دفاتر کے کمرے بھی خالی کروالئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے دربار کے چاروں اطراف میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ عرس ایام میں بارش کی صورت میں ایمرجنسی کے طور پر زائرین کو دربار کے احاطہ سے متبادل محفوظ جگہ پر منتقل کئے جانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔