کراچی(پی پی آئی)الیکٹرک کاروں کی بیٹریوں کیلئے درکاررلیتھیئم کی قدر کبھی سونے جیسی تھی مگر آج الیکٹرک کاروں اور لیتھیئم دونوں ہی کی قدر اور مانگمیں کمی آ رہی ہے۔لیتھیئم کو وائٹ گولڈ کہا جاتا تھا اور یہ بولیویا، چلی، آسٹریلیا، اور بہت سے دوسرے ممالک میں جہاں جہاں پایا گیا،ملازمتوں اور دولت کے باعث بنا، لیکن مارچ 2023 سے لیتھیئم کی قیمتیں 80 فیصد سے زائد گرگئی ہیں۔چین مین ییچون جو دنیا بھر میں لیتھیئم کی پیداوار کا نصف مہیا کرتا ہے،، وہاں لیتھیئم پروڈیوسروں نے قیمتوں میں اس مسلسل کمی کو روکنے کیلیے پیداوار روک دی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیتموں میں کمی کی دو وجوہات ہے، ایک وجہ یہ ہے کہ پیداوار میں اضافہ دوسرے پچھلے الیکٹرو موبلٹی کے مارکیٹ میں گراوٹ آئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال گاڑی کی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔