آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں فری دستیاب ہوگی، این ایچ اے

کراچی(پی پی آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں شہریوں کے لیے بغیر کسی قیمت کے دستیاب ہوگی، مستقبل قریب میں صرف ایم ٹیگزسے لیس گاڑیوں کو ہی موٹر ویز پر چلنے کی اجازت ہوگی۔ نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں 16اگست سے لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11)کے لیے ایم ٹیگزلازمی ہوں گے۔بتدریج، کسی بھی موٹر ویز پر چلنے والی گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگزلازمی ہو جائے گا، این ایچ اے کے مطابق ایم ٹیگ سسٹم نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ مسافروں کے اخراجات کو بھی کم کرتا ہے۔مزید برآں، یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوامی رقوم کو شفاف ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے ہینڈل کیا جائے۔ رسائی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے، این ایچ اے نے ایم ٹیگزکو ری چارج کرنے کے لیے متعدد اختیارات قائم کیے ہیں۔جن میں کسٹمر کیئر سروسز، ڈرائیو تھرو بوتھ، اور سروس ایریاز شامل ہیں، جہاں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز، ایزی پیسہ، اور جاز کیش کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔