کراچی(پی پی آئی)دعوت اسلامی کے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ آج غربت کے سبب لوگ پریشان ہیں اس سے انکار نہیں، لیکن جہاں ضرورت مند ہوتے ہیں وہاں اللہ پاک مدد کرنے والے بھی پیدا کر دیتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزفیضان مدینہ میں مدنی مذاکرہ میں بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو مدد کرسکتے ہیں لیکن پھر بھی مدد نہیں کرتے،مخیر حضرات مہنگائی سے پریشان افراد کی مدد کریں۔