صدر، وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد حاصل ہے، گورنر سندھ

کراچی(پی پی آئی)تبدیلی کی خبریں زیر گردش رہنے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ردعمل بھی آ گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر،وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد حاصل ہے، عہدے آتے جاتے رہتے ہیں، جب تک اس عہدے پر ہوں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عام شہریوں کیلئے کھلے ہیں، گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کسی اور کا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ہم نے جو وعدہ کیا اس کو پورا کر کے دکھایا، لیپ ٹاپ اور مفت راشن دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں فری دستیاب ہوگی، این ایچ اے

Sat Aug 10 , 2024
کراچی(پی پی آئی)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں شہریوں کے لیے بغیر کسی قیمت کے دستیاب ہوگی، مستقبل قریب میں صرف ایم ٹیگزسے لیس گاڑیوں کو ہی موٹر ویز پر چلنے کی اجازت ہوگی۔ نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں 16اگست سے لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11)کے لیے […]