لاڑکانہ میں سی ٹی ڈی، حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

لاڑکانہ(پی پی آئی) لاڑکانہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حساس اداروں کی مدد سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سید اصغر شاہ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت جمیل شیخ اور صلاح الدین جتوئی کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کو سم شاخ کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی لاڑکانہ کاکہنا ہیکہ گرفتار دہشتگردوں نے یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب اور جیل کو بم سے اڑانے کی پلاننگ کی تھی، دونوں دہشتگردوں نے 2 ماہ قبل اے ایس پی آفس پر بھی دستی بم سے حملہ کیا تھا۔ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے ساڑھے 3 سو گرام دھماکہ خیز مواد، 6 عدد ڈیٹونیٹر، ایک ہینڈ گرنیڈ، سیفٹی فیوز، تار اور نٹ بولٹ، کالا پاوڈر بر آمد ہوا۔ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کو افغانستان کے علاقے قندھار میں 15 روز کی تربیت بھی دی گئی تھی، گرفتار دہشتگردوں کے خلاف 4 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

  اپر چترال سے خیبر پختونخوا میں تعلیم کارڈ کے اجراء کا فیصلہ

Sat Aug 10 , 2024
پشاور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پورنے خیبرپختونخوا میں تعلیم کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے محکمہ تعلیم اور خزانہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کارڈ کا اجراء اپر چترال سے کیا جائے گا، پسماندہ ضلع سے تعلیم کارڈ کا اجراء کررہے ہیں۔ان کاکہنا تھا  کہ بہترین نتائج کے […]