اسلام آباد میں انڈونیشیا کے 79 ویں یوم آزادی کی خصوصی تقریبات

اسلام آباد(پی پی آئی)انڈونیشیا کے 79 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں تین سو سے زائد انڈونیشی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ سفارت خانے کی کمیٹی برائے یوم آزادی کے سربراہ فیری جے مردانیہ نے استقبالیہ کلمات میں“راولپنڈی، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ایبٹ آباد سے آنے والے تمام انڈونیشین شہریوں کا شکریہ ادا کیایوم آزادی کی تقریبات کااسلام آباد میں پری ایونٹ آغاز ڈپلومیٹک انکلیو میں تفریحی واک سے ہوابعد ازاں‘لومبا 17ان’کھیلوں کا آغاز ہوا جس میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال اور فٹبال  کے مقا بلے نیز انڈونیشیا کے روایتی مقبول کھیل جیسے ٹگ آف وار (طارق تمبانگ)، ووڈن کلاگ ریس (لومبا باکیاک)، سیک ریس (بالاپ کرنگ)، اسپون ماربل ریس (لومبا کیلیرینگ) اور بچوں کے لئے پینٹگز مقابلے اس دن کی خاص خصوصیت تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بحری جہاز پی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹا سے پاکستان کیلئے روانہ

Sat Aug 10 , 2024
 کانسٹنٹا(پی پی آئی)پاکستان بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین نے رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ پی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹاسے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق رومانیہ بحریہ کے فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس حنین کا دورہ کیا اور کمانڈنگ آفیسر سے […]